خواتین پر تشدد کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ،پولیس آفیسر

خواتین پر تشدد کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ،پولیس آفیسر

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے سب ڈویژنل پولیس افسر ریاض خان نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کی اجازت نہ مذہب میں ہے اور نہ ہی قانون میں ،معاشرے میں خواتین کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،ہمارے مذہب اسلام نے خواتین کو جو حقوق دئے ہیں وہ کسی دوسرے مذہب میں نہیں ،ندا پاکستان شانگلہ میں خواتین کی معاشی حقوق پر کاربند ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز شانگلہ پریس کلب الپوری میں نداء پاکستان کے زیراہتمام خواتین کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سیمنار سے ماہر قانون محمدعارف ،بحرکرم ایڈوکیٹ، ندا کے نمائندوں مسعود علی ،صدام حسین،ذیشان رضا ودیگر نے بھی خطاب کیا ، ایک روزہ سیمنار میں ندا پاکستان کے تعاون سے سرکاری ملازمین ،غیر سرکاری تنظیمیں،میڈیا،عام لوگ کے درمیان خواتین پر تشدد اور سرکاری اداروں کی حوالے سے شرکاء کو اگاہ کیا گیا ،سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ندا کے نمائندوں نے کہا کہ شانگلہ میں خواتین پر تشدد،تعلیم کے میدان میں خواتین کو شامل نہ کرنا،صحت کی ضروریات کی کمی،معاشی لحاظ سے خواتین کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے ندا پاکستان ایک منصوبہ پرکام کررہی ہے ، سیمنار سے مسعود علی ،صدام حسین،ذیشان رضا نے نداپاکستان کی جانب سے سرکاری محکمہ جات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ملک کے ابادی کا نصف حصہ ہے لیکن ان کو مذہب اور قانون میں دئے گئے حقوق کو تحفظ دینا ضروری ہے ،اس سلسلے میں سب اداروں غیرسرکاری تنظیموں کا فرض بنتا ہے کپہ وہ ٹھوس منصوبہ بندی کے ذریعے خواتین پر تشدد کو ختم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی او ریاض خان نے خواتین پر تشدد کے حوالے سے پولیس کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد جیسے معاملات پر عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور عوامم کو چاہئے کہ اگروہ کسی قسم کا رشدد ہوتا ہوا دیکھیں تو پولیس کو اطلاع کریں ، خواتین تشدد کے حوالے سے میڈیا مثبت انداز سے عوام میں شعور اجاگر کرے ۔یمنار میں ضلع انتظامیہ کے نمائندوں سلیمان شاہ،عثمان علی،غلام حیدر ،خیر الرحمن،شانگلہ بار کے نمائندوں،محکمہ سوشل ویلفئر کے نمائندوں ،لوکل گورنمنٹ کے نماندوں ضلع کونسلر غریب گل سمیت سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -