شاور،طالبعلم کی لاش ملنے کے 41روز بعد مقدمہ درج

شاور،طالبعلم کی لاش ملنے کے 41روز بعد مقدمہ درج

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)تھانہ گلفت حسین شہید کی حدود میں ملنے والی پانچھویں جماعت کے طالبعلم کی لاش کا مقدمہ 41روز بعد درج کرلیا گیا ہے۔17مارچ کو حسین چوک کے رہائشی 14سالہ احمد علی کی لاش جی ٹی روڈ پر واقع پلازے الفتح میڈیسن سینٹر کے ایک خالی گودام سے پولیس نے فوری پر لاش اپنی تحویل میں لیکر زیر دفعہ 174ضف دریافت کے تحت روزنامچہ رپورٹ درج کرلی تاہم گزشتہ روز متوفی کے بھائی مدعی عثمان علی سکنہ حسین چوک کی جانب سے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس پر گلفت حسین شہید (ہشت نگری)نے عدالتی احکامت کی روشنی میں تعزیرات پاکستان کے تحت زیر دفعہ 302کا مقدمہ درج کرلی ،ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ کی جانب سے تین افراد جن میں گودام مالک اجمل خان ولد جمال سمیت 2چوکیدار شمس الحق ولد نعمان جہانگیر ولد خان میر ساکنان کرشن پورہ پر اپنے بھائی کے قتل کی دعویداری عائد کی جن کی گرفتاری کے لئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں واضح رہے کہ روزنامہ پاکستان مزکورہ کیس کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ شائع کرچکا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -