جماعت اسلامی ظفرپارک شمولیتی جلسہ کی جھلکیاں

جماعت اسلامی ظفرپارک شمولیتی جلسہ کی جھلکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خلیہ ( بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے جلسے کاآغاز مولانافضل ربی نے تلاوت کلام پاک سے کیا،سب سے پہلاقافلہ جماعت اسلامی تھانہ زون کے امیرذاکرحسین کے قیادت میں جلسہ گاہ پہنچا،جلسہ دوپہرتین بجے بجائے ساڑھے چاربجے شروع ہوا،سٹیج سیکرٹری کے فرائض خورشیدربانی نے سرانجام دی ،معروف انقلابی شاعرعلی شان مجبوراورمحمدافتخارفاروقی نے نظمیں پیش کرکے سامعین سے خوب دادحاصیل کی،جلسے کے سب سے پہلے مقررجماعت اسلامی تحصیل بٹ خیلہ کے ا میرمفتی محمدارشاد تھے ،جلسے کے پنڈا ل کوجماعت اسلامی کے جھنڈوں سے سجادیاگیاتھا،کسی بھی ناخشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے مالاکنڈلیویز کے کمانڈنٹ /ڈپٹی کمشنر سیدظفرعلی شاہ اے ڈی سی محمدنعیم خان اے اے سی علی رضااوربھاری لیویزنفری کے ہمراہ جلسہ گاہ میں موجودتھے،جلسے سے جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدرجاسم علی ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا،جماعت اسلامی بٹ خیلہ کے امیرضلعی کونسلرامجدعلی شاہ نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے سینکڑوں لوگوں کے نام سنادی گئی،جلسے سے جماعت اسلامی یوتھ کے صوبائی صدرعبدالغفاراورجماعت اسلامی لوئردیرکے امیرمولانااسداللہ نے بھی خطاب کیا،جماعت اسلامی کے کارکنوں نے بٹ خیلہ بازاراوردیگرمضافات کوجماعت اسلامی کے فلیکس اورجھنڈوں سے سجادیاگیاتھا،ضلعی سطح پرجماعت اسلامی کایہ جلسہ سب سے بڑااورکامیاب جلسہ تھا،جلسے کے دوران جماعت اسلامی امیرسیراج الحق نے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیرخزانہ شاہ رازخان سابق ایم این اے سیدبختیارمعانی اورسابق تحصیل ناظم شہاب حسین کوجلسہ کے شرکاء کے سامنے احتساب کیلئے پیش کیا،جلسے میں نوجوانوں کی تعدادزیادہ تھی،ائندہ ہونے والے الیکشن میں صوبائی امیرمشتاق آحمدخان نے پچاس فیصدٹکٹ نوجوانوں کودینے کااعلان کردیا