پختون قوم کو ہمیشہ دلفریب نعروں سے دھوکہ دیا گیا ،شفیع اللہ

پختون قوم کو ہمیشہ دلفریب نعروں سے دھوکہ دیا گیا ،شفیع اللہ

  

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملاکنڈ کے صدر شفیع اللہ نے کہا ہے کہ اے این پی واحد پارٹی ہے جو صوبے کے حقوق اور پختونوں کے بقا کی جنگ لڑ رہی ہے لیکن بد قسمتی سے پختون قوم کو کبھی کسی نے اسلام کے نام پر،کسی نے تبدیلی کے نام پر اور کسی نے روٹی ،کپڑااور مکان کے نام پر ورغلایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر اکبر شاہ کلے کو پر میں پی پی پی کے دیرینہ کارکنوں اکرم شاہ، عادل، عاطف، روسول شاہ، سیدید اللہ اور الف شاہ کی خاندانوں اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ضلعی سیکرٹری اطلاعات ساجد حسین مشوانی، مشتاق احمد اوریوسی کوپر کے جنرل سیکرٹری ایاز خان نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر پختون اب متحد نہیں ہوئے توتاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کریگی۔اس موقع پر انہوں نے نئے شامل ہونے والے افراد کو سرخ ٹوپیاں پہنائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -