الپوری ،خون سفید ،ماموں نے بھانجی کو شادی کا جھانسہ دیکر اغواء کرلیا

الپوری ،خون سفید ،ماموں نے بھانجی کو شادی کا جھانسہ دیکر اغواء کرلیا

  

الپوری(ڈسٹر کٹ رپورٹر) خون سفید ہوا یا رشتے ختم ہوگئے معاشرہ میں تبدیلی۔شانگلہ ٹاپ میں سگے ماموں نے بھانجی کو ورغلا پھسلاکر اغوا دیا، تھانہ الپوری میں رپورٹ درج،بہن اور بہنوی کی دوہائیاں۔ شانگلہ پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے جاری ہے، جلد گرفتار کیا جائے گا۔ڈی ایس پی ریاض خان۔ شانگلہ ٹاپ کے رہائشی صاحب ذادہ نے جمعہ کے روز شانگلہ پریس کلب الپوری میں میڈیا کو بتایا کہ اسماعیل میرابہنوی ہے،میں گزشتہ کئی مہینوں سے باہر محنت مزدوری کا کام کرتاتھا بہنوی اسماعیل نے میری بیٹی ساجدہ کو اغوا کرلیا ہے بیٹی نے اپنے ساتھ زیوارت اور کپڑے بھی لے گئے ہے بیٹی کی منگنی کی نکاح کچھ عرصہ پہلے لیاقت علی سے ہوئی تھی جس کے بعد اس کے بعد سگے ماموں نے اپنی ہی بھانجی کو اغوا کرلیا،متاثرہ شخص صاحب ذادہ میڈیا نمائندوں کے سامنے روپڑا ،اور الزام لگایا کہ میری بیٹی مسماۃ ساجدہ کے اپنے ماموں کے ساتھ ناجائز تعلقات استوارتھے،جس کی بنا پر اسماعیل نے میری بیٹی کو ورغلا پھسلاکر گھر سے نکال دیا ہے،میں نے اپنی بیوی کو بھی گھر سے نکال دیا ہے،میرے بیوی کا بھائی اسماعیل زیادہ تر میرے ہی گھر میں اتا جاتاتھا،اسماعیل نے پختون روایات کی دھجیاں اڑائی ہے اسلامی ،مذہبی اور علاقائی رسمورواج کے خلاف اقدام کرکے رشتوں کا تقدس پامال کیا۔ صاحب ذادہ نے انسپکٹر جنرل آف پو لیس صلاح الدین محسود۔ار پی اوملاکنڈ اخترحیات گنڈاپور ۔ڈی پی او شانگلہ راحت اللہ سے بیٹی کا بایابی کا مطالبہ کرکے ملزما کو قرار وقعی سزہ دینی کی اپیل کی ہے۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -