شبقدر،تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،مردان کومبنگ آپریشن ،48گرفتار
شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر میں پولیس نے تحریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارو برامد کرے تین ملزمان گرفتار کر لئے ہیں ۔ تھانہ سروکلی کے علاقہ کونڑہ کالونی میں پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر زمین میں چھپایا گیا اسلحہ برامد کرکے تحریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے ۔ ڈی ایس پی شبقدر محمد فیاض خان نے کاروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان جان عالم ولد فقیر اللہ ساکن ترناب چارسدہ روزی خان اور زورالدین کو گذشتہ روز دوران سرچ اپریشن گرفتار کر لیا گیا تھا ۔ جنہوں نے دوران تفتیش اسلحہ کے بارے معلومات اگل دیئے جس پر پولیس نے سرو کلی کے علاقہ کونڑہ کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے زمین میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا ۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 3راکٹ لانچر کے گولے 4ہینڈ گرینڈ ،ایک تیار کی گئی ائی ای ڈی ، پاکٹ فونز ، ریسیورز اور دیگر کاغذات شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کسی تحریب کار گروہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔جن سے مزید تفتیش کے بعد مزید معلومات حاصل ہونے کے امکانات ہیں ۔ ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ علاقے میں قیام آمن کیلئے سرچ اپریشن سے بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور اس عرض سے علاقے میں سرچ اینڈ سترائیک اپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا ۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہیں جبکہ ملزمان مختلف پولیس تھانوں کو کئی تحریب کاری کے مقدمات میں مطلوب ہیں ۔
ؑؓ مردان (بیورورپورٹ)مردان پولیس کا تھانہ پار ہوتی کی حدودمیں کومبنگ آپریشن۔15 مشتبہ افرادسمیت45افراد گرفتار کر کے اسلحہ برآمدکر لیا08ان رجسٹرڈکرایہ داروں کے خلاف بھی مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف ایس پی آپریشن مردان عبد الرؤف بابر کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی اختراز خان ،ایس ایچ اوپارہوتی سب انسپکٹر مراد خان، کی قیادت میں پولیس نفری RRF سکواڈ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ اور لیڈیز پولیس سپیشل برانچ، ڈی ایس بی مردان نے اس کامیابکومبنگ آپریشن میں حصہ لیا تھانہ پار ہوتی کے ملحقہ