ڈاکٹر سیراج الحق قتل کے خلاف اُتمان خیل اقوام کا احتجاجی مظاہرہ

ڈاکٹر سیراج الحق قتل کے خلاف اُتمان خیل اقوام کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ ڈاکٹر سیراج الحق قتل کے خلاف اُتمان خیل اقوام کا احتجاجی مظاہرہ۔قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے غزشتہ روز ڈاکٹر سیرا ج الحق کے بیہیمانہ قتل کے خلاف اُتمان خیل اقوام نے سکندور میں احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے کئی گھنٹے منڈا باجوڑ منڈاروڈ احتجاجاًبند رکھاتحصیل اُتمان خیل قوم کے مشران ملک اما ن اللہ ،ملک خان فچئی، ڈاکٹر محمد دین، ملک شاہ زمان ، ملک شیر بہادر، ریٹائرڈ صوبیدار گل رحیم جان ، انور سید ،ملک عبد القیوم ،جاوید خان ودیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دن دیہاڑے حیاتی بٹ خیلہ میں ڈاکٹر سیراج الحق کو اپنی کلینک میں قتل کرنا بدترین ظلم ہے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہے اُنہوں نے کہا کہ علاقے کے رسم و رواج کے مطابق قاتل محمد اکبر ولد دولت خان کے مکان کو مسمار اور ایک کروڑ روپے بطور جرمانہ وصول کیا جائے اس طرح کے قتل و قتال ہمارے امن کو تہہ و بالا کرنے کے مترادف ہے ایک ہفتہ کے اندر اندر اگر قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو منڈا باجوڑ سڑک کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کریں گے مقتول ڈاکٹر سیراج الدین کے بھائی ڈاکٹر محمد دین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قاتل محمد اکبر و لد دولت خان نے ہمارے خاندان کے کئی افراد کو بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا ہے جبکہ کئی تاحازل معذوری کے زندگی گزار رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ ستر سالوں سے ہم نے اپنا آبائی علاقہ چھوڑ کر تحصیل اُتمان خیل میں مستقل رہائش اختیار کی ہے قاتلوں نے ہمارے مکانات زرعی اراضی اور کروڑوں روپے کے جنگلات قبضہ کرکے فروخت کئے ہیں اب ہمارے بچے اُن کیوجہ سے سکول یا مدرسہ نہیں جا سکتے کیونکہ ان کو قتل کرنے کا ہر وقت خطرہ موجود رہتا ہے اُتمان خیل قوم نے دیر باجوڑ سڑک کو پولٹیکل انتظامیہ کیساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد ٹریفک اور آمدورفت کیلئے کھول دیا