محکمہ زراعت کے دو افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی کے احکامات
پشاور( سٹاف رپورٹر )حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر محکمہ زراعت کے گریڈ 19کے دو افسران ڈاکٹر عبد الطیف اور ڈاکٹر نوید اختر کو فوری اورمستقل بنیادوں پر گریڈ20میں ترقی دے دی ہے۔ترقی پانے والے افسران عرصہ ایک سال کیلئے آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے۔مذکورہ بالا احکامات کے بعد مذکورہ افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبد الطیف (بی ایس۔20) کو پہلے سے زیر تحویل عہدے ،بحیثیت سینئر ڈائریکٹر آؤٹ ریچ زراعت ( تحقیق ) خیبر پختونخوا برقرار رکھا گیا ہے جبکہ زرعی تحقیقاتی ادارہ ترناب پشاور کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر نوید اختر ( بی ایس۔20) کو تبدیل کر کے زرعی تحقیق خیبر پختونخوا پشاور ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے تعینات کر دیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔