صوابی ،حج تربیتی کورس کل سے شروع ہونگے
صوابی(بیورورپورٹ)حج تر بیتی کمیٹی ضلع صوابی کے زیر اہتمام سرکاری اور پرائیوٹ سکیم پر حج پر جانے والے ضلع صوابی کے عازمین حج کے لئے تر بیتی کورسز کل سے شروع ہو رہے ہیں۔ پہلے تین تر بیتی کورسز تیس اپریل ،سات مئی ، چودہ مئی برو ز اتوار صبح آٹھ بجے موضع کالو خان میں بمقام حجرہ حاجی شاکر اللہ ، چوتھا تر بیتی کورس اتوار اکیس مئی کی صبح آٹھ بجے موضع اسماعیلہ میں بمقام حجرہ حاجی شیر زمان اور پانچواں تر بیتی کورس جمعرات پچیس مئی کی صبح آٹھ بجے موضع تر کئی میں بمقام حجرہ سینیٹر لیاقت خان ترکئی و صوبائی سینئر وزیر شہرام کان ترکئی منعقد ہو گا حج تر بیتی کمیٹی ضلع صوابی کے میڈیا انچارج حاجی محمد شعیب نے تمام عازمین حج مر دانہ و زنانہ سے اس تر بیتی کورسز میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے #