تخت بھائی ، خاتون پولیس وین کی ٹکر سے جاں بحق

تخت بھائی ، خاتون پولیس وین کی ٹکر سے جاں بحق

  

تخت بھائی (نامہ نگار) تخت بھائی مین ملاکنڈ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث سرکاری پولیس موبائل نے سڑک عبور کرنے والا خاتون کو ٹکر مارکرموت کی وادی میں دھکیل دی۔تفصیلات کے مطابق سرکاری(سکواڈ) پولیس موبائل نمبر AA 1901جسے ڈرائیور شکیل احمد بلٹ نمبر (2282)ولد نامعلوم چلا رہا تھا کہ ملاکنڈ روڈ پر نادرہ آفس کے قریب سڑک عبور کرنے والی مسماۃ فضیلت بی بی زوجہ سبحان اللہ سکنہ اتحاد کالونی تخت بھائی کو ٹکر مار کرشدید زخمی کر دی ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ کرزخمی کو مردان میڈیکل کمپلیکس پہنچا دی گئی جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ تخت بھائی پولیس نے سرکاری گاڑی بمعہ ڈرائیور کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -