آئے روز اے این پی میں شمولیت پی ٹی آئی کیخلاف عدم اعتماد ہے :نوابزادہ شیر افغان

آئے روز اے این پی میں شمولیت پی ٹی آئی کیخلاف عدم اعتماد ہے :نوابزادہ شیر ...

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نوابزادہ شیر افغان خان نے کہا ہے کہ ائے روز عوام کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت پی ٹی ائی حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہیں اور پی ٹی ائی کے کارکن روزانہ کی بنیاد پر اے این پی میں شامل ہو رہے ہیں انے والے الیکشن میں پی کے 26سے تمام جماعتوں کا صفایا کرکے دکھایں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قدرت اباد اور ساڑوشاہ سیرئی میں شمولیتی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر جنرل سیکرٹری تحصیل تخت بھائی عطاء اللہ خان ڈاکٹر شیر اعظم عمران خان،ڈاکٹر گل محمد ،منصور خان ، اکرام خان ،لعل گل یوسفزئی ڈاکٹر ظاہر خان ،اصغر خان،ڈاکٹر جمیل خان اور اکرام خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ساڑوشاہ کے رحم غنی ،شاہد خان،صڈام خان،تحسین اللہ،شفیع اللہ، بصیر خان،فضل حیات،رحیم داد،عادل خان عیسیٰ خان، نادر،شاہ جہان ،نوشاد،عمران حاجی رحمان نصیر،شیر افضل فواد سمیع اللہ فضل رحمان، جاوید، اقبال ،تنویر،روف اورد یگر مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا اور نوازب زادہ شیر افغان نے ان کو سرخ ٹوپیاں پہنائی اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں خیبر پختونخوا میں جتنے ترقیاتی کام مکمل کئے ہیں پاکستان کے 67سالہ دور میں کھبی بھی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ اے این پی نے تعلیم ،صحت ،ابپاشی ،صاف پانی بجلی اور گیس کے مد میں اربوں روپے کا ترقیاتی کام مکمل کئے اور پورے صوبے میں تعلیم کی مد میں ایک انقلاب برپا کیا تھا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے میں بڑے بڑے میگا پراجیکٹ شروع کئے تھے اور ان میں زیادہ تر مکمل بھی کئے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ پی ٹی ائی کے حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اور یہی وجہ ہے کہ ائے روز پی ٹی ائی کے کارکن عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ اپس کی اختلافات کو ختم کرکے پارٹی کو مضبوط بنایں تاکہ 2018کے الیکشن میں ضلع مردان سے تمام پارٹیوں کا صفایا کریں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت پختون قوم کی نظریں عوامی نیشنل پارٹی پر لگی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -