کالعدم تنظیم کا کارندہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

کالعدم تنظیم کا کارندہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے کالعدم القاعدہ کے دہشت گرد عمر اعجاز کو جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کے کردیا ہے ۔جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں سی ٹی ڈی نے کالعدم القاعدہ کے دہشت گرد عمر اعجاز کو پیش کیا ۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا ۔عمر اعجاز نے 2016میں نارتھ ناظم آبا تھانے پر حملہ کیا ۔ملزم کو گزشتہ روز حیدری کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا ۔عدالت نے عمر اعجاز کو یکم مئی تک جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -