ایکو اسٹار -گری فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح

ایکو اسٹار -گری فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح

  

کراچی (پ ر)ڈی ڈبلیو پی گروپ نے لاہور کے پیکیجز مال میں ایکو اسٹار -گری فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح کردیا ہے ۔والٹن روڈ لاہور کے پیکیجز مال کے گراؤنڈ فلور پر واقع یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹور جدید مصنوعات کے ساتھ صارفین کو شاندار سہولیات فراہم کرے گا۔اس اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹور کا افتتاح سی ای او ،چیئرمین فاروق نسیم نے ربن کاٹ کر کیا جہاں ایکو اسٹار اور گری کی جدید مصنوعات صارفین کیلئے مہیا کی گئی ہیں۔اس موقع پر ڈی ڈبلیو پی گروپ کے چیف آپریٹنگ افسر رضوان بٹ کا کہنا تھا کہ ڈی ڈبلیو پی گروپ صارفین کو جدید تخلیقاتی مصنوعات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے ،لاہور میں قائم کیا جانے والا یہ ایکو اسٹار-گری فلیگ شپ اسٹور صارفین تک ایکو اسٹار اور گری کی مصنوعات کی رسائی میں توسیع کیلئے اہم سنگ میل ہے ۔ڈی ڈبلیو پی گروپ ایکو اسٹار الیکٹرانکس کا پروڈیوسر اور پاکستان بھر میں GREE ایئر کنڈیشنرز کا آفیشل پارٹنر ہے ،ملک بھر میں اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ڈی ڈبلیو پی گروپ صارفین کوبعد از فروخت سروس کے ساتھ ایکو اسٹار اور گری کی مصنوعات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ،ایکو اسٹار کی جانب سے صارفین کیلئے ایکو اسٹار کی مصنوعات کی خریداری پر 5فیصد کا اوپننگ ڈسکاؤنٹ بھی فراہم کیا جارہا ہے اور یہ پیشکش محدود مدت کیلئے ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -