کراچی، سمندری حدود میں4.7شدت کازلزلہ

کراچی، سمندری حدود میں4.7شدت کازلزلہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی سمندری حدود میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی سے 510 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا جبکہ گہرائی 101 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تاہم اس سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 4.7 شدت کا زلزلہ معمولی نوعیت کا حامل ہوتا ہے، جس سے کسی بھی نقصان کا کوئی اندیشہ نہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -