تعلیم کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی فراہم کررہے ہیں،سکندر شورو

تعلیم کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی فراہم کررہے ہیں،سکندر شورو

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصو صی برا ئے انفا ر میشن سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی ڈاکٹر سکندر شورو نے کہا ہے کہ جدید علو م کی تعلیم کو ہر فرد تک پہنچا نا حکومت کی اولین تر جیحا ت میں شا مل ہے ۔جس کے لئے مو جو دہ حکومت تمامتر اقدا ما ت کر رہی ہے ۔ہیلتھ اور تعلیم کے شعبو ں میں جدید ٹیکنالوجی تک رسائی یقینی بنا نے کے لئے محکمہ انفار میشن سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی نے متعد دمنصو بے شروع کئے جن میں اسپتا لو ں کے مختلف شعبو ں کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کر نا اور معلو ما ت تک فو ر ی رسائی پہنچا نا شامل ہے ۔جس سے ڈاکٹرو ں کو مر ض کی تشخیص میں جدید ٹیکنا لو جی کے استعمال کی سہو لیا ت بھی حا صل ہو ئی ہے ۔ڈاکٹر سکندر شورو نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں ریسر چ کا بہت اہم کر دا ر ہے جس کے لئے انفا ر میشن ٹیکنا لو جی مختلف جا معا ت میں ریسر چ انکیبو ٹرز کے تحت قا ئم کئے جا رہے ہیں تا کہ ریسرچ اینڈ ریفرنس کے شعبے کو مزید فعا ل بنا یا جا ئے ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ کے تحت مختلف منصو بے زیر غور ہیں جس میں ای سیلیبس ایپلیکشن کی تیا ر ی بھی شامل ہے تا کہ بچے گھر بیٹھے ابتدا ئی تعلیم حا صل کر سکیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -