صوبہ میں قیام امن سے سرمایہ کاری میں تیزی آرہی ہے،گورنر سندھ

صوبہ میں قیام امن سے سرمایہ کاری میں تیزی آرہی ہے،گورنر سندھ

  

کراچی (آن لائن)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے صوبہ میں قیام امن سے سرمایہ کاری میں تیزی آرہی ہے ، معاشی سرگرمیوں با الخصوص نجی سیکٹر کے مزید فعال ہونے سے روزگار کے وسیع مواقع دستیاب ، سماجی سرگرمیاں بھی بڑھ رہی ہیں جو روشن مستقبل کی نوید ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاری و تجارتی سرگرمیوں میں تیزی اور صنعتوں کے فعال ہونے سے خطہ میں غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ یقینی ہے ۔کراچی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ،جاپان کے سرمایہ کاروں کی صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی خوش آئند ہے ۔ وہ گز شتہ روز گورنر ہاؤس میں جاپان کی مٹسوبشی کارپوریشن کے وفد جس کی قیادت کارپوریشن کے سینئر ایگزیکٹیو نائب صدر ایچی تنابی کر رہے تھے سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر مٹسوبشی کا رپوریشن کے پاکستان میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیمی ہیدی آندو بھی موجود تھے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -