علی ایسوسی ایٹس اور امریکی قونصلیٹ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

علی ایسوسی ایٹس اور امریکی قونصلیٹ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)علی اینڈ ایسویسی ایٹس نے امریکن قونصلیٹ کے تعاون سے امریکہ اور پاکستان میں انٹیلیکیچوئل پراپرٹی کے قوانین پر بات چیت کے حوالے سے ایک پاک امریکن کلچرل سینٹر( PACC) میں سیمنار کا انعقاد کیاجس میں مختلف انڈسٹریزاور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔سیمینار سے IP کے ماہر امریکی قانون دان حارث ظہیر باجوہ نے خطاب کیااور شرکاء کو مختلف صنعتوں،دواسازی،ٹیکسٹائل اور خوراک وغیرہ کی صنعت میں ٹریڈمارک کے حوالے سے معلوما ت فراہم کی اورکاروباری میدان اس کی اہمیت کو اجاگر کیااوریہ بھی بتایا کہ امریکہ میں ٹریڈمارک اور پیٹنٹ کے کیا طریقہ کارہیں اور کس طرح وہ پاکستانی قوانین سے مختلف ہیں اس کے علاوہ سیمینار سےUSA پیٹنٹ اینڈ ٹریڈمارک ایسویسی ایٹ امین امام بھی موجود تھے جو کہ پاکستان میں IP کی قانون سازی کے حوالے سے پاکستانی گورنمنٹ کے معاون بھی ہیں۔گفتگو کے بعد سوالات و جوابات کا سیشن کیا گیا جس میں پینل پر موجود حارث ظہیر باجوہ، امین امام اور مشہور وکیل اور IP لاء اسپیشلسٹ علی کبیرشاہ صاحب نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دئیے۔ اس سیمنار سے ان تاجراور کاروباری حضرات کو کافی مدد ملی ہے جنھیں امریکہ میں اپنے کاروباری برانڈز کی رجسٹریشن کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے اگرچہ انکے برانڈز ملکی سطح پر پہلے سے ہی مشہور ومستحکم ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -