بیسٹ وے سیمنٹ کی ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اشتراک سے شجرکاری مہم

بیسٹ وے سیمنٹ کی ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اشتراک سے شجرکاری مہم

  

کراچی (پ ر)پاکستان کا سب سے بڑا سیمنٹ بنانے والا ادارہ بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ اور WWF پاکستان نے Earth Hour 2017 کے موقع پرحطار ، ٹیکسلا ا اور اسلام آباد کے محل وقوع میں اس ماہ کے اختتام تک0 300 درختوں کی مقامی اقسام کی شجر کاری کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یہ ایک منفرد نوعیت کااشتراک ہے جہاں دونوں اداروں نے بیسٹ وے سیمنٹ کی فیکٹری کے نزدعلاقوں فاروقیہ اور حطار میں موجود اسکولوں میں شجر کاری اور قدرت کے تحفظات کے بارے میں آگاہی بیدار کرنے کی سعی کی۔اس مہم کے تحت 21 اسکولوں کے تقریباََ 9000 سے زائد طالب علموں کو شجر کاری کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی، نوجوانوں کو درختوں سے پیار کرنے کا درس دیا جائے گا اور راغب کیا جائے گا کہ وہ نئے پودے اور درخت لگائیں۔شجر کاری کی اس مہم کا آغاز رواں ہفتے کے آغاز میں اسلام آباد کالج برائے طالباتF-6/2 (ICG) میں ایک باوقار تقریب کے انعقاد سے کیا گیا ۔ اس تقریب میں ڈائریکٹر فنانس / سی ایف او بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ ، عرفان شیخ بمع سینئر منیجر فاریسٹ WWF پاکستان ، ابراہیم خان اور پرنسپل ICG مسز تسنیم شیر نے درخت لگائے۔ بعد ازاں،طالب علموں نے بیسٹ وے سیمنٹ اور WWF کے ٹیم کے اراکین کے ہمراہَ 150 سے زائددرختوں کو لگایا جبکہ 200 پودے طالب علموں میں تقسیم کئے گئے۔بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ ایک ماحول دوست کمپنی ہے اور اس کا ہر قدم ماحولیات کے تحفظ اور مقامی باشندوں کے سماجی و معاشی حالات میں بہتری کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔ WWF پاکستان سے ا شتراک برائے اسکولوں میں tree a thon کے ساتھ ساتھ بیسٹ وے اپنی فیکٹری کی حدود میں واقع وسیع اراضی رکھتا ہے جہاں متعدد سر سبز پلاٹس بنائے جائیں گے، ساتھ ہی ساتھ بے شمارپودے فیکٹری کی سڑک کے کناروں پر بھی لگائے جائیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -