کینسر سے لڑتی ہوئی معروف پاکستانی اداکارہ نے وزیراعظم کی سجن جندرال سے ملاقات پر ایسا اعلان کردیا کہ سب ہکا بکا رہ گئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینسر کے موذی مرض سے جنگ لڑتی پاکستانی اداکارہ نائلہ جعفری نے سجن جندرال سے ملاقات پر احتجاجاً وزیر اعظم کی امداد لینے سے انکار کردیا۔نجی نیوز چینل سما نیوز کے مطابق اپنے زمانے کی مشہور اور معروف اداکارہ نائلہ جعفری ان دنوں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔نائلہ جعفری نے بھارتی صنعتکار کے نواز شریف سے ملاقات اور بنا پولیس انکوائری کیے پاکستان آمد کے بعد علاج کے لیے حکومتی امداد لینے سے احتجاجاً منع کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جو تیسری اسٹیج پر ہے،میں نے صدر ممنون حسین کے آرٹسٹ ویلفئر فنڈ سے علاج کے 5 لاکھ کے لیے درخواست دی تھی جو زیر تکمیل ہے تاہم اب انہوں نے وہ چیک لینے سے بھی انکار کردیا ہے۔