اے ایس ایف کی کارروائی،لاہور ایئرپورٹ سے مشکوک شخص گرفتار

اے ایس ایف کی کارروائی،لاہور ایئرپورٹ سے مشکوک شخص گرفتار
اے ایس ایف کی کارروائی،لاہور ایئرپورٹ سے مشکوک شخص گرفتار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا  نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے موبائل فون سے ایئرپور ٹ اور اس  کے  چھوٹے بھائی کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں جن میں وہ خودکش جیکٹ پہنے ہوئے ہے۔

اے ایس ایف ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانیوالے شخص کا نام اختر افضل ہے اور وہ خیبر پختونخوا نوشہرہ کا رہائشی ہے جبکہ گرفتار شخص مشتبہ خودکش حملہ آور ظفر افضل کا بڑا بھائی ہے جس کی خودکش جیکٹ پہنے تصاویر اس کے موبائل سے برآمد ہوئی ہیں۔سکیورٹی حکام نے  مشکوک شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہےاور اس  سے مزید تفتیش کی جائے گی کہ اس کا بھائی اس وقت کہاں ہے؟۔

نوجوان عیسائی پاکستانی لڑکی نے مسلمان لڑکے سے شادی کیلئے اسلام قبول کرلیا، لیکن پھر اس کا شوہر اسے گھر چھوڑ کر کام پر گیا تو پیچھے سے ایسا شرمناک ترین کام ہوگیا کہ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی، اکیلی لڑکی کو۔۔۔

مزید :

لاہور -