”بھارت نے اگر بائیکاٹ کیا تو۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی کھیلنے والے ممالک نے بھارت کو مزہ چکھانے کا فیصلہ کر لیا، کوہلی الیون کے انکار پر کون سی ٹیم شامل ہو گی؟ ایسی خبر آ گئی کہ بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی

”بھارت نے اگر بائیکاٹ کیا تو۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی کھیلنے والے ممالک نے بھارت ...
”بھارت نے اگر بائیکاٹ کیا تو۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی کھیلنے والے ممالک نے بھارت کو مزہ چکھانے کا فیصلہ کر لیا، کوہلی الیون کے انکار پر کون سی ٹیم شامل ہو گی؟ ایسی خبر آ گئی کہ بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے آئین کے تحت بگ تھری کے خاتمے کے بعد بھارت آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے بائیکاٹ پر غور کر رہا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے رکن ممالک بھارت کے بغیر بھی ٹورنامنٹ کھیلنے پر رضامند ہیں جس کے باعث بھارت کے پیروں تلے زمین ہی نکل گئی ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہونے والی چیمپینز ٹرافی کیلئے 7 ممالک کے کرکٹ بورڈز نے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے لیکن ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود بھی بھارت نے تاحال سکواڈ کو حتمی شکل نہیں دی جبکہ ماہرین کرکٹ اس عمل کو چیمپینز ٹرافی کے بائیکاٹ سے جوڑ رہے ہیں اور بھارت خود بھی یہ کہہ چکا ہے کہ اگر بگ تھری کا خاتمہ ہوا تو اسے پورا حق حاصل ہے کہ وہ جو چاہے کر سکتا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ٓذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے رکن ممالک، جو چیمپینز ٹرافی کھیلیں گے، بھارت کے بغیر بھی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں اور اگر واقعی بھارت نے بائیکاٹ کر دیا تو اس کے متبادل کے طور پر ویسٹ انڈیز کو ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -