بھارت میں داﺅ د ابراہیم کی موت کی افواہیں گرم ، بھارتی پولیس نے بھی موقف دیدیا

بھارت میں داﺅ د ابراہیم کی موت کی افواہیں گرم ، بھارتی پولیس نے بھی موقف ...
بھارت میں داﺅ د ابراہیم کی موت کی افواہیں گرم ، بھارتی پولیس نے بھی موقف دیدیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی پولیس نے انڈر ورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم کی موت کی خبروں پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں داﺅد ابراہیم کی موت کے بارے کوئی اطلاع نہیں ہے۔

”ڈی این اے“ کے مطابق بھارتی مطلوب کرمنل داﺅد ابراہیم کی ناساز طبعیت کے حوالے سےافواہوں کے بعد اس کی موت کی بے بنیاد خبریں بھی عروج پر پہنچ چکی ہیں تاہمممبئی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران نے اس حوالے سے کہا ہے کہ انہیں کوئی اطلاع نہیں کہ داﺅد ابراہیم کو دل کا دورہ پڑا یا وہ بیمار ہیں۔اس سے قبل جمعہ کے روز سی این این نیوز 18نے رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ داﺅ د ابراہیم کو دل کا دورہ پڑا ہے جو کراچی کے آغا خان ہسپتال میں تشویشاک حالت میں زیر علاج ہے ۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مدد مانگنے والے کو لینے کے دینے پڑ گئے ، ایسا کام ہو گیا کہ کبھی تصور بھی نہ کیا ہو گا

دی ٹائمز آف انڈیا نے بھی داﺅد ابراہیم کے قریبی ساتھی چھوٹا شکیل کا نام استعمال کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھائی بالکل ٹھیک ٹھاک ہے ۔”کیا آپ کی سوچ اجازت دیتی ہے کہ ایسی کوئی چیز واقع ہوئی ہے؟“۔

بھارتی اداکارہ کو فحش پیغامات بھیجنے والا غریب گھرانے کا طالب علم انجام کو پہنچ گیا

داﺅد ابراہیم کے بارے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ کافی عرصے سے مختلف امراض میں مبتلا ہیں اور انکے ٹانگوں میں بھی شدید تکلیف رہتی ہے جبکہ انہیں ماضی میں بھی دل کا دورہ پڑ چکا ہے اور وہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں اپنی رہائش گاہ پر زیر علاج ہیں ۔اس کے علاوہ یہ دعوے بھی سامنے آتے رہے ہیں کہ داﺅد ابراہیم علاج معالجے کیلئے کراچی کے ہسپتال بھی متواتر جارہے ہیں ۔

تاہم ہندوستا ن ٹائمز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ابراہیم نہ تو ہسپتال میں ہیں اور نہ ہی بیمار مگر یہ ضرور ہے کہ انہیں آخری بار19اپریل 2005ءکو سابق پاکستانی کھلاڑی جاوید میاندادکے صاحبزادے اور داﺅد ابراہیم کی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر دیکھا گیا تھا ۔

مزید :

بین الاقوامی -