”حیدر آباد، فیصل آباد، ملتان اور۔۔۔“ پی ایس ایل میں نئی ٹیم کی شمولیت کیلئے 5 اضلاع شارٹ لسٹ ہوئے تو پاکستانیوں کے دل ٹوٹ گئے، حقیقت جان کر آپ بھی نجم سیٹھی سے شکوہ کریں گے

”حیدر آباد، فیصل آباد، ملتان اور۔۔۔“ پی ایس ایل میں نئی ٹیم کی شمولیت کیلئے ...
”حیدر آباد، فیصل آباد، ملتان اور۔۔۔“ پی ایس ایل میں نئی ٹیم کی شمولیت کیلئے 5 اضلاع شارٹ لسٹ ہوئے تو پاکستانیوں کے دل ٹوٹ گئے، حقیقت جان کر آپ بھی نجم سیٹھی سے شکوہ کریں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے سیزن میں چھٹی ٹیم خریدنے کے خواہشمند افراد سے بولی طلب کر رکھی ہے اور اب 5 اضلاع کے نام بھی شارٹ لسٹ کر لئے گئے ہیں جن میں سے کوئی ایک ٹیم شامل کی جائے گی۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

پی سی بی نے جن 5 اضلاع کے نام شارٹ لسٹ کئے ہیں انہیں دیکھ کر پاکستانیوں کے دل ٹوٹ گئے ہیں کیونکہ ان میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو سرے سے شامل ہی نہیں کیا گیا اور پاکستانیوں کی بھرپور خواہش اور مطالبہ تھا کہ پی ایس ایل میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم آزاد کشمیر یا گلگت بلتستان سے ہونی چاہئے۔

پی سی بی نے صوبائی نمائندگی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں رینکنگ کے مطابق میرٹ پر حیدر آباد، ڈیرہ مراد جمالی، فاٹا، فیصل آباد اور ملتان کے نام شارٹ لسٹ کئے ہیں اور شائقین کرکٹ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نام شامل نہ کئے جانے پر خاصے مایوس ہوئے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ایس ایل ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کے طور پر کشمیر کو متعارف کرانا میرا خواب ہے لیکن بالآخر جب یہ مرحلہ آن پہنچا ہے تو نجم سیٹھی سمیت پی سی بی حکام نے بھی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو یکسر نظرانداز کر دیا ہے۔

مزید :

کھیل -