اسلام آباد ہائیکورٹ: ڈنمارک شہری کی بچیوں کے لاپتہ ہونے پر اظہار برہمی

اسلام آباد ہائیکورٹ: ڈنمارک شہری کی بچیوں کے لاپتہ ہونے پر اظہار برہمی
اسلام آباد ہائیکورٹ: ڈنمارک شہری کی بچیوں کے لاپتہ ہونے پر اظہار برہمی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پاکستانی نژاد ڈنمارک کی شہری کے 2 بچیوں سمیت لاپتہ ہونے پر مقامی پولیس اور جے آئی ٹی کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی ایس آئی اور ایم آئی سمیت متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کردئیے۔

جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈنمارک کے شہری طاہر عمران بخش کی درخواست پر سماعت کی تو یہ درخواست گزار کی جانب سے علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کی اہلیہ افشین بخش بھی ڈنمارک کی شہری ہے جو ویزہ حاصل کرکے 2 بچیوں حرا اور دعا کے ساتھ پاکستان آئی مگر ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باوجود واپس ڈنمارک نہیں پہنچی۔ ڈنمارک کے سفارتخانہ نے ویزہ ختم ہونے پر قیام کو غیر قانونی قرار دے کر پاکستان سے خاتون اور بچیوں کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کررکھی ہے۔

قرعہ اندازی، 87ہزار 419 عازمین حج کا انتخاب، سعودی عرب سے مزید 15ہزار کا حج کوٹہ مانگا ہے:وفاقی وزیر مذہبی امور

ڈنمارک کی عدالت کے حکم نامے اور انٹرپول کی جانب سے وارنٹ جاری ہونے کے باوجود خاتون لاپتہ ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے افشین بخش اور دونوں بچیوں کو تلاش کرکے 8 مئی تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -