وزیراعظم نے ڈان لیکس رپورٹ کی سفارشات منظور کر لیں، طارق فاطمی عہدے سے فارغ، راﺅ تحسین کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نواز شریف نے ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کر لی گئی ہیں اور اس پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے جس کے تحت طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کے نکات جاری کر دئیے ہیں جس کے تحت طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم نے پرنسپل انفارمیشن افسر راﺅ تحسین کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے دستخط سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ڈان اخبار کی خبر کے معاملے پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی جبکہ ان ہی کی روشنی میں یہ اقدامات اٹھائے گئےہیں ۔دوسری طرف ذرائع کے مطابق راﺅ تحسین کے خلاف 1973ءکے رولز کے مطابق محکمانہ کارروائی ہو گی۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
وزیر اعظم ہاؤ س سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈان اخبار اور صحافی سرل المیڈا کے خلاف انضباطی کارروائی کا معاملہ آل پاکستان نیوز پیپرزسوسائٹی (اے پی این ایس ) کو بھجوا دیا گیا ہے اور اے پی این ایس کو ایسے واقعات سے بچنے کیلئے ضابطہ اخلاق مرتب کرنے کو کہا گیا ہے، جو خاص طور پر پرنٹ میڈیا کے لیے ملکی سلامتی کے معاملات پر رپورٹنگ کے حوالے سے قواعد و ضوابط کا تعین کرے گا اور ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ قومی سلامتی سے متعلق مواد کی تشہیر ادارتی و صحافتی اخلاقیات اور ادارتی اصولوں کے خلاف شائع نہ ہوں۔واضح رہے کہ 6 اکتوبر 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہونے والی ایک خبر کی تحقیقات کے لیے حکومت نے نومبر 2016 میں جسٹس (ر) عامر رضا خان کی سربراہی میں 7 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔