اگر اپنا فرض پورا نہ کیا تو خود کو معاف نہیں کر پاﺅں گا:چیف جسٹس آف پاکستان

اگر اپنا فرض پورا نہ کیا تو خود کو معاف نہیں کر پاﺅں گا:چیف جسٹس آف پاکستان
اگر اپنا فرض پورا نہ کیا تو خود کو معاف نہیں کر پاﺅں گا:چیف جسٹس آف پاکستان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اگر اپنا فرض پورا نہ کیا تو خود کو معاف نہیں کر پاﺅں گا ،وکلاکے تعاون تک کوئی کاوش نتیجہ خیز نہیں ہو سکتی ۔

لاہور میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ماڈل کورٹس سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل سسٹم کی کامیابی کا سہرا کسی ایک سر نہیں ٹیم کی کاوش ہے ،قانون کے دائرے میں رہ کر نتائج حاصل کیے ۔ان کا کہنا تھا کہ وکلاکے تعاون تک کوئی کاوش نتیجہ خیز نہیں ہو سکتی ،جوڈیشل سسٹم میں وکلا کا کردار انتہائی اہم ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ہم نے قانون میں تبدیلی لائے بغیر نتائج حاصل کیے ،ہم انپی آئینی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سول کورٹ کے کیسز زیادہ پیچیدہ ہوتے ہیں ،ہر چیز دسترس پر دسترس رکھے بغیر آپ سول کیسز کا فیصلہ نہیں کر سکتے ۔ان کاکہنا تھا کہ جھگڑے کے کیسز میں فریقین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جیتیں لیکن جس آدمی کا حق مارا جاتا ہے اسے صبر نہیں آتا ۔فوجداری مقدمات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان مقدمات کی تشہیر بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ ٹھیک نہیں ۔

پی ٹی آئی جلسہ میں شرکاءکی تعدادکے حوالے سے مختلف دعوے

مزید :

قومی -