”کیا آپ فلم انڈسٹری کی کسی لڑکی کو اپنے ساتھ کھانے پر لے جانا چاہیں گے؟“ اس سوال کا ہمایوں سعید نے ایسا جواب دیدیا کہ سب کے چہرے شرم سے لال ہوگئے

”کیا آپ فلم انڈسٹری کی کسی لڑکی کو اپنے ساتھ کھانے پر لے جانا چاہیں گے؟“ اس ...
”کیا آپ فلم انڈسٹری کی کسی لڑکی کو اپنے ساتھ کھانے پر لے جانا چاہیں گے؟“ اس سوال کا ہمایوں سعید نے ایسا جواب دیدیا کہ سب کے چہرے شرم سے لال ہوگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید اپنے کام کیساتھ ساتھ حس مزاح کے حوالے سے بھی کافی جانے جاتے ہیں کہ حاضرین ان کے جملوں پرقہقہے لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

اداکار جب اپنی نئی آنیوالی فلم ’یلغار‘ کی تشہیرکے سلسلے میں نجی ٹی وی چینل’ایکسپریس نیوز‘ کے پروگرام میں گئے توان سے میزبان کی جانب پوچھا گیا کہ ”پاکستان فلم انڈسٹری کی کوئی ایک ایسی خاتون جس کو آپ اپنے ساتھ کھانے پر لے جانا چاہیں گے“؟ جس پر ہمایوں سعیدنے کچھ توقف کے بعد بڑے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ”کوئی ایک کیوں پوچھ رہے ہیں؟“ اور ہنستے ہوئے مزید کہا کہ”وہ اپنی فلم یلغار کی ہیروئن ثناء کو اپنے ساتھ لے جانا چاہیں گے“، جس پر میزبان نے کہا کہ ثناء کے علاوہ کسی اور کا نام لیں تو ہمایوں سعید نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ”بھائی سب ہوگئی ناں“۔ ادکار کے اس انداز میں جواب دینے پر سٹوڈیو میں موجود تمام لوگ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوگئے۔

جہاز پر چڑھتے ہی کینسر کے مریض نے ایسی چیز مانگ لی کہ ائیرلائن نے اُٹھا کر باہر پھینک دیا، ایسا کیا مانگا تھا؟ حقیقت جان کر اس حرکت پر آپ کے غصے کی بھی انتہا نہ رہے گی

فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں مین کردار ادا کرنے والے اداکار سے میزبان کی جانب سے ایک اور سوال پوچھاگیا کہ ایک ایسی پاکستانی فلم جو آپ کو نہیں کرنی چاہئے تھی؟ جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ’’نو پیسہ نو پرابلم ایسی فلم تھی جو مجھے نہیں کرنی چاہئے تھی“۔ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ نواز شریف کی بجائے عمران خان ان کے پسندیدہ سیاستدان ہیں۔یاد رہے کہ ہمایوں سعید کی آنیوالی فلم ’یلغار‘ کا ٹریلر ریلز ہوچکا ہے جس میں ہمایوں سعید کے ساتھ ثناء بچہ ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ’یلغار‘ عید الفطر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

نوجوان عیسائی پاکستانی لڑکی نے مسلمان لڑکے سے شادی کیلئے اسلام قبول کرلیا، لیکن پھر اس کا شوہر اسے گھر چھوڑ کر کام پر گیا تو پیچھے سے ایسا شرمناک ترین کام ہوگیا کہ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی، اکیلی لڑکی کو۔۔۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

تفریح -