حلقے کے عوام سے دور رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے : ریحام خان کا مطالبہ

حلقے کے عوام سے دور رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ میں بیٹھنے کی اجازت ...
حلقے کے عوام سے دور رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے : ریحام خان کا مطالبہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ریحام خان نے حلقے کے لوگوں کے مسائل حل نہ کرنے والے اراکان اسمبلی کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روکنے کا مطالبہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”وہ ارکان قومی اسمبلی جو اپنے حلقے کے لوگوں سے منقطع ہیں اور عوام کو اپنے تک رسائی نہیں دیتے ایسے ایم این ایز کو پارلیمنٹ میں بیٹھنے کی بھی اجازت نہیںہونی چاہئیے “۔

ریحام خان کے اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک شہری نے سوال کیا ہے کہ ”وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادے کے بارے آپ کیا کہیں گی جو وزیر اعظم ہاﺅس کی سرکاری ترجمان ہیں اور جنہوں نے حلف تک نہیں اٹھایا ہوا ۔

ایک نوجوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایم پی اے اور ایم این اے کی ڈیوٹی قوانین کو ریگولیٹ کرنا اور ان کا نفاذ ہے نہ کہ عام لوگوں سے میل ملاقاتیں کرنا کیونکہ یہ بلدیاتی نمائندوں کا فرض ہے۔

مزید :

قومی -