مٹیاری میں گیس کے نئے ذخیرہ سے پیداوار شروع

مٹیاری میں گیس کے نئے ذخیرہ سے پیداوار شروع
مٹیاری میں گیس کے نئے ذخیرہ سے پیداوار شروع

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں ضلع مٹیاری کے مقام پر گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے جس سے یومیہ 29.2 مکعب فٹ پیداوار حاصل ہورہی ہے۔ کمپنی نے سندھ کے ضلع مٹیاری میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 29.2 مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے جہاں تیل و گیس درآمدات جاری ہیں، وہاں اس قسم کی دریافت سے گیس کی طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ضروری ملے گی۔ اس دریافت سے توانائی بحران مکمل طور پر ختم تو نہیں ہوسکتا تاہم کچھ ریلیف ضرور ملے گا۔ حکومت کو چاہیے کہ نئے ذخائر کی دریافت کا کام تیزی سے کیا جائے تاکہ بحران کا خدشہ ختم ہوسکے اور ملک بھر میں گیس کی فراوانی ہو۔

مزید :

کراچی -