چینی حکومت گوادر میں سکول تعمیر کرے گی: چینی سفیر

چینی حکومت گوادر میں سکول تعمیر کرے گی: چینی سفیر
چینی حکومت گوادر میں سکول تعمیر کرے گی: چینی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) چینی حکومت نے گوادر میں ایک سکول تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سکول کا نام ایس فقیر پرائمری سکول ہے ، اس سکول کیلئے 65سالہ مقامی زمیندار شیر محمد نے 752مربع کلومیٹر زمین عطیہ کی ہے،پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ گوادر کے شیر محمد کے اس جذبہ سے بے حد متاثرہوئے ہیں اور انہوں نے اس زمین پر چینی حکومت کی طرف سے سکول تعمیر کر کے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، شیر محمد کا خاندان دس افراد پر مشتمل ہے لیکن وہ کوئی زیادہ امیر نہیں ہے ، اس کے رشتہ داروں نے اسے زمین عطیہ کرنے سے روکنے کی کوشش کی اور اس کے بدلے اسے قیمت ادا کرنے کی بھی پیشکش کی لیکن وہ علاقے میں تعلیم کے فروغ کیلئے اپنے ارادے پر مضبوطی سے قائم رہا ۔

مزید :

اسلام آباد -