پچھلے ایک ہفتے کے دوران پاکستانی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا سرچ کرتے رہے؟ احسان اللہ احسان یا پانامہ کیس نہیں بلکہ۔۔۔ ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ جان کر آپ کو بھی شرم آ جائے گی

پچھلے ایک ہفتے کے دوران پاکستانی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا سرچ کرتے رہے؟ ...
پچھلے ایک ہفتے کے دوران پاکستانی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا سرچ کرتے رہے؟ احسان اللہ احسان یا پانامہ کیس نہیں بلکہ۔۔۔ ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ جان کر آپ کو بھی شرم آ جائے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا کے دور میں لوگوں کی دلچسپی کے بارے میں جاننا انتہائی آسان ہو چکا ہے اور مختلف ٹرینڈز کو دیکھ کر باآسانی پتہ چل جاتا ہے کہ ایک خاص وقت میں کسی ملک کے لوگوں کی دلچسپی کا موضوع کیا رہا اور لوگ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا سرچ کرتے رہے۔

’یہ لڑکی ایسے نہیں آئی، پانچ ہزار درہم دیئے ہیں۔ ۔۔ ‘ پاکستانی شہری کی شرمناک ویڈیو سے سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

پاکستان میں گزشتہ ہفتے پانامہ لیکس کا فیصلہ آیا اور رواں ہفتے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کا خود کو پاک فوج کے حوالے کرنے کے بعد پہلا بیان منظرعام پر آیا اور بظاہر یہی لگتا ہے کہ پاکستانی ان دونوں معاملات میں بہت زیادہ دلچسپی لیتے رہے لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس نکلی اور ایسے نتائج سامنے آئے ہیں کہ جان کر آپ کو بھی شرم آ جائے گی۔ ۔

گوگل ٹرینڈز کے مطابق پچھلے ایک ہفتے کے دوران پاکستانیوں نے سب سے زیادہ ”5000 درہم“ کے کی ورڈ کو سرچ کیا جو ایک پاکستانی شخص کی غیر ملکی لڑکی کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو کے ساتھ منسوب ہے جس میں وہ اپنی شرمناک ”کرتوتوں“ کے بارے میں بتاتا ہے اور اس ویڈیو کا آغاز ہی ان الفاظ سے ہوتا ہے کہ ”5 ہزار درہم دی آئی اے۔۔۔(پانچ ہزار درہم کی آئی ہے)۔“ اگرچہ پاکستانیوں کے سامنے پچھلے ایک ہفتے کے دوران بہت سے سنجیدہ موضوعات سامنے آئے مگر پاکستانیوں کی سب موضوعات کو چھوڑ کر اس ویڈیو میں دلچسپی حیران کن ہے۔

گوگل ٹرینڈز کے مطابق ”5000 درہم“ کے کی ورڈ کی سرچ کا سلسلہ 22 اپریل سے شروع ہوا اور 24 اپریل تک بلندی پر جا پہنچا اور اس سے بھی شرمناک بات یہ ہے کہ 24 اپریل کی شب 2 بجے کے قریب اس کی ورڈ کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔ 23 اپریل کو پانامہ کیس کے متعلق بھی بہت زیادہ سرچ کیا گیا تاہم 5000 درہم کے کی ورڈ کی سرچ پھر بھی رکنے میں نہ آئی اور 24 گھنٹے گزرنے کے بعد 25 اپریل کو بھی یہ سب سے اوپر رہا اور ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی پاکستانی اس کی ورڈ کو زور و شور سے سرچ کر رہے ہیں۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

اس کے علاوہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا کی ورڈ پانامہ کیس کا رہا اور تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ احسان اللہ احسان کے بارے میں سرچ کیا گیا جبکہ بیشتر پاکستانی افراد یہ معلومات بھی حاصل کرتے رہے کہ 5000 درہم کتنے پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -