”مجھے شادی والے دن بھی یہ چیز نہیں دی۔۔۔“دولہابارات لیکر پہنچا تو کھانا دیکھ کرہنگامہ مچا دیا،دلہن کو پتہ چلا تو ایسا سبق سکھایا کہ باراتیوں کے بھی ہوش ٹھکانے آگئے

”مجھے شادی والے دن بھی یہ چیز نہیں دی۔۔۔“دولہابارات لیکر پہنچا تو کھانا ...
”مجھے شادی والے دن بھی یہ چیز نہیں دی۔۔۔“دولہابارات لیکر پہنچا تو کھانا دیکھ کرہنگامہ مچا دیا،دلہن کو پتہ چلا تو ایسا سبق سکھایا کہ باراتیوں کے بھی ہوش ٹھکانے آگئے

  

مظفر نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں آئے دنوں عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں،کبھی لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں جہیز نہ دیئے جانے اور کبھی باراتیوں کی طرف سے اضافی لڈو کھانے کی وجہ سے شادی ٹوٹ جاتی ہے۔لیکن اب بھارت کے شہر مظفر نگرمیں شادی کی تقریب میں ڈرامائی واقعہ اس وقت پیش آیا جب دولہا نے نے اچانک اس وجہ سے شادی کرنے سے انکار کردیا کہ کھانے میں گوشت نہیں رکھا گیا بلکہ ساری سبزیاں رکھی گئیں۔

جہاز پر چڑھتے ہی کینسر کے مریض نے ایسی چیز مانگ لی کہ ائیرلائن نے اُٹھا کر باہر پھینک دیا، ایسا کیا مانگا تھا؟ حقیقت جان کر اس حرکت پر آپ کے غصے کی بھی انتہا نہ رہے گی

بھارتی خبر رساں ادارے’ڈی این اے‘ کے مطابق رضوان نامی دلہا نے نغمہ کے ساتھ اس وقت شادی کرنے سے انکار کردیا جب اس نے دیکھا کہ تقریب میں صرف سبزیاں ہی کھانے کے لئے دی جارہی ہیں اور دولہا اور اس کے گھر والوں کی جانب سے ہنگامہ کھڑا کردیا گیا۔اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے مقامی پولیس اور پنچائیت نے مداخلت کی جس کے بعد دلہا شادی کرنے پر راضی ہوگیا مگر دلہن نے پھر رضوان سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔

اس نوجوان جوڑے کی تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس نے دیکھا بے حد خوفزدہ ہوگیا کیونکہ۔۔۔

تاہم شادی میں موجود ایک اور شخص جو ساری صورتحال دیکھ رہا تھا نے لڑکی کو بغیر کسی جہیز اور دوسری شرائط کے شادی کی پیشکش کی جس کو دلہن نے منظور کرلیا اور دونوں کی شادی کرادی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مینیو میں گوشت کی ڈشز شامل نہ کرنے کی وجہ اترپردیش میں گائے کے گوشت کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہے اور گائے کے گوشت پر لگائی گئی پابندی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -