پاک فوج پیچھے نہیں ہٹے گی ، حکومت کیلئے اس معاملے سے نمٹنا بہت مشکل ہو گا : سینئر صحافی طلعت حسین

پاک فوج پیچھے نہیں ہٹے گی ، حکومت کیلئے اس معاملے سے نمٹنا بہت مشکل ہو گا : ...
پاک فوج پیچھے نہیں ہٹے گی ، حکومت کیلئے اس معاملے سے نمٹنا بہت مشکل ہو گا : سینئر صحافی طلعت حسین

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی طلعت حسین نے کہا ہے کہ اگر ڈان لیکس رپورٹ میں کسی کو شک کی بنیاد پر سزا دی جا رہی ہے تو صحافی سرل المیڈا کو چاہیے کہ حقیقی ذمہ داروں کے نام خو د بتا دے ، پاک فوج نے حکومتی نوٹی فکیشن کو مسترد کیا ہے سفارشات کو نہیں ، حکومت سے بہت بڑی حماقت ہوئی ہے اور اس معاملے سے نمٹنا بہت مشکل ہو جائے گا ۔

نجی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام میں رائے دیتے ہوئے طلعت حسین کا کہنا تھا کہ حکومت سے بہت بڑی حماقت ہوئی ہے اور اس معاملے سے نمٹنا بہت مشکل ہو جائے گا ،فوج کی جانب سے واضح اشارے تھے اور فوج اس معاملے سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔

بھارتی اداکارہ کو فحش پیغامات بھیجنے والا غریب گھرانے کا طالب علم بالآخر انجام کو پہنچ گیا ، ایسا کام ہو گیا کہ کبھی سوچا بھی نہ ہو گا

انہوں نے کہا کہ حکومتی نوٹی فکیشن میں ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا ، حکومت کے پاس 2طریقے بچے ہیں یا تو وہ تمام رپورٹ سامنے لائے یا پھر فوج کیساتھ دوبارہ رجوع کرے اور پھر پاک فوج نوٹی فکیشن جاری کرے جس پر وہ متفق ہوں۔

مزید :

قومی -