نیوز لیکس معاملے پر چودھری نثار کی چالاکی نہیں چلے گی ، رپورٹ پبلک کی جائے : پی پی سینیٹر سعید غنی

نیوز لیکس معاملے پر چودھری نثار کی چالاکی نہیں چلے گی ، رپورٹ پبلک کی جائے : ...
نیوز لیکس معاملے پر چودھری نثار کی چالاکی نہیں چلے گی ، رپورٹ پبلک کی جائے : پی پی سینیٹر سعید غنی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ نیوز لیکس معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان کی چالاکی نہیں چلے گی ۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم پہلے سے ہی رپورٹ کو پبلک کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے کیونکہ حکومت اگر اس طرح کی چیزیں چھپائے گی اور اپنے لوگوں کو بچانے کی کوشش کریگی تو معاملات ٹھیک نہیں ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ کو پبلک کیاجائے اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے ، جن چیزوں پر اتفاق ہو رہا تھاو ہ لوگوں کو بتائی جائیں ۔

مزید :

قومی -