جو پاکستان کو آگے بڑھنے نہیں دینا چاہتے ،وہ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں :وزیراعظم

جو پاکستان کو آگے بڑھنے نہیں دینا چاہتے ،وہ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں ...
جو پاکستان کو آگے بڑھنے نہیں دینا چاہتے ،وہ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں :وزیراعظم

  

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو پاکستان کو آگے بڑھنے نہیں دینا چاہتے ،وہ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں ،ایسے لوگ پاکستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے ۔وزیر اعظم نے سو دیہاتوں میں 50کروڑ کی لاگت سے گیس پہنچانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ابھی ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا ،آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ۔

ڈان لیکس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے جو وزیراعظم ہاﺅس میں بنا، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں: خورشید شاہ

اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا سو گاﺅں میں گیس پہنچانے کا کہہ کر جان نہیں چھڑانا چاہتا ،میں کام پکا کرنا چاہتا ہوں اس لیے لاگت کا بتا کر کام پر ٹھپا لگا دیا ۔انہوں نے کہا کہ لوکل باڈیز کے مسائل کے حل کے لیے 50کروڑ روپے لا یا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن کے لیے سعد رفیق سے بات کروں گا ،یہاں پر بھی ریلوے اسٹیشن بنے گا ،ریلوے کی رفتار کو بھی تیز کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی تیزی سے ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور سے ملتان موٹر وے بننا شروع ہو گئی ہے ،درمیان میں آنے والوں سے پوچھا جائے آپ کو موٹر وے سڑکیں بنانے کا خیال نہیں آیا ؟۔اس موقع پر حاضرین نے خوشی کا اظہار کیا تو وزیراعظم نے کہا کہ آپ کی تالیاں سن کر دل کو اور بھی حوصلہ ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا فرض ہے ،ہم کام کر رہے ہیں فارغ نہیں بیٹھے ہوئے ۔اپنے دوستوں کا تذکر ہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم جس سے دوستی کرتے ہیں نبھاتے ہیں ،ایک دفعہ کا دوست زندگی بھر کا دوست ہوتا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -