کراچی کو ایک شخص نے یرغمال بنا رکھا تھا، جو فرد پاکستان پر یقین رکھتا ہے وہی قومی دھارے میں شامل ہو سکتا ہے: چوہدری نثار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ماضی میں ایک شخص نے سارے کراچی کو یرغمال بنا رکھا تھا، وہ شخص کہتا آگ لگا دو تو سارے شہر میں آگ لگ جاتی، ایک شخص کے کہنے پر بھتہ لیا جاتا تھا۔جو فرد پاکستان پر یقین رکھتا ہے وہی شخص قومی دھارے میں شامل ہوسکتا ہے۔سندھ رینجرز وفاق کے ماتحت ہے،سندھ رینجرز کا 2013 میں بجٹ7 ارب تھا اب 12 ارب روپے ہے ، سندھ رینجرز کا تما م بجٹ وفا ق فراہم کرتا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کی سول آرمڈ فورسز کو موثر اور مضبوط بنانے کے لئے 88 ارب روپے دیے گئے۔
یہ ٹویٹس پاکستان کی جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہیں ،ہم نے نوٹیفکیشن ہی جاری نہیں کیا پھر بھونچال کیسے آ گیا :چوہدری نثار
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی کے امن و امان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بھتا خوری ، ٹارگٹ کلنگ اوراغواءبرائے تاوان میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم اسٹریٹ کرائم اورزمینوں پرقبضے بڑھے ہیں۔شہر قائد کے چند علاقوں میں چائنا کٹنگ ہورہی ہے، کرپشن بھی ہورہی ہے۔ کراچی آپریشن کی رفتارسست نہیں ہوئی،نہ وفاق کی طرف سے سپورٹ میں کمی آئی ہے،حکومت کراچی آپریشن کومنطقی انجام تک لے جانا ہے۔ بدقسمتی سے سندھ میں دس سال سے ایک ہی جماعت کی حکومت ہے جس کی وجہ سے سندھ میں ترقی نہیں ہو رہی اور امن و اما ن کے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کراچی کے حالات بہتر بنانے کے لئے تجویز دی کہ وزیراعظم کراچی آکرایک اجلاس کریں،وفاق،صوبہ اورسیکیورٹی ادارے مل کربیٹھیں اور تمام ادارے اس آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اقدامات کریں۔
ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کا نوٹیفکیشن مسترد، نوٹیفکیشن انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
آصف علی زرداری کے ساتھیوں کے اغوا ءپر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ سے غائب ہونیوالے 2 افراد کی ذمے داری سندھ حکومت پر ہے۔کسی کو اٹھانا دانشمندی نہیں ہے، اگر کسی پر الزام ہے تو اسے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ اگرسندھ حکومت کو دونوں افراد کا علم نہیں تومجھے کیسے ہوسکتا ہے؟زرداری صاحب برملا کہتے ہیں کہ مجھے علم ہے کہ میرے ساتھیوں کو کس نے اٹھایا ہے؟ اگرزرداری صاحب کوپتا ہے کہ کس نے اٹھایا ہے مجھ سے بھی شیئرکرلیں۔آصف زرداری کے کہنے پرتووزارت تبدیل نہیں ہو سکتی ۔
جو پاکستان کو آگے بڑھنے نہیں دینا چاہتے ،وہ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں :وزیراعظم
چوہدری نثار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی سے ملنے سے کوئی مشکوک نہیں ہوتا، وزیراعظم محب وطن ہیں،ان کے مشکوک ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارت سے متعلق میرا موقف سخت ہے۔ ماضی میں طورخم بارڈرپر30سے50ہزارافرادروزانہ بغیرسفری دستاویزات آمدورفت کرتے تھے۔حکومت نے پاک افغان بارڈر پر بغیر سفری دستاویزات کے آمد ورفت روک دی ہے۔
”اگر 2 لڑکیاں ایک ہی بیڈ پر سوئیں تو۔۔۔“ پاکستان کی معروف یونیورسٹی میں ہوسٹل میں رہنے والی لڑکیوں کیلئے ایسا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ کراچی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نادرا دفترقائم کیا جائے گا،ہم نے 72نئے ریجنل پاسپورٹ دفاتر قائم کیے ہیں، وزرات داخلہ کے جوبھی ماتحت ادارے ہیں ان میں بہتری لاو¿ں گا۔