مخالفین ہمارے مقابلے میں جلسیاں کر رہے ہیں ،احتجاج کرنے اور کسی کے کہنے پر استعفی نہیں دوں گا ،آئندہ الیکشن بھی ہمارا ہو گا :وزیر اعظم نواز شریف

مخالفین ہمارے مقابلے میں جلسیاں کر رہے ہیں ،احتجاج کرنے اور کسی کے کہنے پر ...
مخالفین ہمارے مقابلے میں جلسیاں کر رہے ہیں ،احتجاج کرنے اور کسی کے کہنے پر استعفی نہیں دوں گا ،آئندہ الیکشن بھی ہمارا ہو گا :وزیر اعظم نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نوا زشریف نے کہا ہے کہ  مجھ سے استعفی مانگا جا رہاہے ، کیانواز شریف تمہارے کہنے پر استعفیٰ دےگا؟ مخالفین کی خواہش پر  مستعفی نہیں ہوں گا ، ہم سڑکیں بناتے جائیں گے اور احتجاج کرنے والے احتجاج کرتے اور سڑکیں ناپتے رہ جائیں گے ،پاکستان کے چپے چپے میں ترقی ہوگی،مخالفین ہمارے جلسوں کے مقابلے میں چھوٹی چھوٹی جلسیاں کرتے ہیں، عوام کا جذبہ بتا رہا ہے 2018 کا الیکشن بھی (ن) لیگ کا ہوگا۔

ڈان لیکس میں ملو ث ملکی غداروں کو نشان عبر ت بنایا جائے، وزیر اعظم نواز شریف مودی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں:اعجاز چوہدری

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں  ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہا جارہا ہے نواز شریف استعفیٰ دو، کیا آپ کے کہنے پر نواز شریف استعفیٰ دے گا؟ سیاست کرنا اور ملک چلانا تمہارا کام نہیں، جاؤ جاکر کرکٹ کھیلو بلکہ مخالفین کی تو اب کرکٹ کھیلنے کی بھی عمر نہیں رہی،جبکہ ہم نے تو کرکٹ بھی کھیلی اور ملک کی خدمت بھی کی ہے، مخالفین ہمارے جلسوں کے مقابلے میں چھوٹی چھوٹی جلسیاں کرتے ہیں، ہمارے اس جلسے کو دیکھ سیاسی مخالفین اپنی چھوٹی چھوٹی جلسیاں بھی بند کر دیں گے ،ہم سڑکیں بناتے جائیں اور احتجاج کرنے والے احتجاج کرتے اور سڑکیں ناپتے رہ جائیں گے۔ 

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھاکہ آج اوکاڑہ کے جذبے کودیکھ کردل باغ بہارہوگیا ہے،سمجھ نہیں آرہا کیا کہوں؟  2013 والا منظریادآرہا ہے جبکہ  آج لوگوں میں 2013 سے زیادہ جوش ہے ،اوکاڑہ میں اتنا بڑا جلسہ کر کے  نیارکارڈ قائم کرلیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  نوازشریف وعدہ کرتا ہے توبھولتا نہیں، میں نے2013 کے جلسے میں کہا تھا اوکاڑہ سے موٹروے گزرے گی اور آج میں اپنے اس وعدے کی تجدید کرنے آیا ہوں ،اوکاڑہ سے موٹر وے ضرور گذرے گی ، لاہورسے ملتان موٹروے پرکام شروع ہوچکا ہے ، جس میں اوکاڑہ کو بھی منسلک کیا جائےگا اور اس شہر کے وارے نیارے ہوجائیں گے اور جب موٹروے مکمل ہوجائے گی تو میں اوکاڑہ آؤں گا اور عوام کیساتھ ساتھ اس موٹروے پر سفر کروں گا۔وزیر اعظم  نواز شریف  نےاوکاڑہ میں سوئی گیس کے پائپ لائن پر47کروڑ،دیپالپور فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 74کروڑ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس شہر میں انڈسٹریل سٹیٹ بھی بنائیں گے،اوکاڑہ کے بھائیو، آج مانگوکیا مانگتے ہو ؟ کیاچاہیئے؟اللہ دے گا،اللہ بڑا مہربان ہے، ہم نے آج یہاں سوئی گیس پائپ لائن کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جس پر 47 کروڑ روپے اور دیپالپور چوک کے فلائی اوور پر 74 کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں،  یہی نہیں اوکاڑہ میں200بستر کے ہسپتال کو بڑھا کر 500بستروں پر مشتمل کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موٹروے اور بجلی کے منصوبے ہم بنا رہے ہیں، سکھر سے حیدر آباد موٹروے عنقریب بننا شروع ہوجائے گی، پاکستان سے دہشت گردی ختم ہو رہی ہے اور کراچی کا امن واپس آرہا ہے،پاکستان بہت تیزی سے ترقی کررہاہے ،اوکاڑہ پاکستان کا دل ہے ا ورعوام کا سمندر بتاتا ہے کہ 2018کا سال بھی ہمارا ہی ہوگا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -