میاں صاحب! خواتین پرتنقید کرتے ہیں،گھرجائیں پتا چلے گا کلثوم نواز آپ کے ساتھ کیا کرتی ہیں: خورشید شاہ

میاں صاحب! خواتین پرتنقید کرتے ہیں،گھرجائیں پتا چلے گا کلثوم نواز آپ کے ...
میاں صاحب! خواتین پرتنقید کرتے ہیں،گھرجائیں پتا چلے گا کلثوم نواز آپ کے ساتھ کیا کرتی ہیں: خورشید شاہ

  

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپوزیشن کے جلسوں میں شرکت کرنے والی عورتوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، تنقید سے قبل وہ اپنی خواتین کو گھر بٹھائیں۔آپ نے عورتوں پر تنقید کر لی ہے آپ گھر پہنچیں کلثوم نواز آپ کے ساتھ وہ کرے گی کہ آپ یاد رکھیں گے۔

کپل کے شو میں واپسی کیلئے حوالے سے سنیل گروور نے دل کی بات بتا دی

وزیر اعظم کی جانب سے تحریک انصاف کے جلسے میں موجود خواتین پر تنقید کے بعد قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ میدان میں آگئے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوسری خواتین کوگھربیٹھنے کامشورہ دینے و الے نوازشریف  پہلے اپنی صاحبزادی کوگھربٹھائیں، نوازشریف سب سے پہلے مریم نوازکوگھربھیجیں،ان کوکچن میں بٹھائیں پھربات کریں۔ خواتین کے خلاف بات کرنے سے پہلے اس وقت کو یاد کریں جب آپ مشرف کے خوف سے چھپ گئے تھے تو آپ کی اہلیہ کلثوم نواز نے ملک کے چوکوں اور چوراہوں پر آپ کی جنگ لڑی تھی۔

اللہ کی مدد اور عوام کی سپورٹ ہو تو باقی کچھ معانی نہیں رکھتا:مریم نواز

جب نوازشریف مشکل میں تھے توانکے مردساتھیوں سے زیادہ کلثوم نوازنے بہادری کے ساتھ ان کے لئے تحریک چلائی، خواتین کے خلاف بات کر لی ہے۔ میاں صاحب! خواتین پرتنقید کرتے ہیں،گھرجائیں پتا چلے گا  کہ کلثوم نواز آپ کے ساتھ کیا کرتی ہیں؟۔

مزید :

قومی -