شادی سے چند گھنٹے پہلے دولہا انتہائی شرمناک کام کرتے پکڑا گیا، ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ پل بھر میں دلہن کی پوری زندگی تباہ ہوگئی

شادی سے چند گھنٹے پہلے دولہا انتہائی شرمناک کام کرتے پکڑا گیا، ایسی ویڈیو ...
شادی سے چند گھنٹے پہلے دولہا انتہائی شرمناک کام کرتے پکڑا گیا، ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ پل بھر میں دلہن کی پوری زندگی تباہ ہوگئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں شادی سے چند گھنٹے قبل دولہا کی ایک ایسا شرمناک کام کرتے ہوئے ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے کہ پل بھر میں دلہن کی زندگی تباہ ہو گئی۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 28سالہ ڈیری مک کین نامی اس دولہا نے اپنی 27سالہ بیوی کیری ہوگ سے شادی کی لیکن شادی کے چند روز بعد ہی ڈیری کو ایک لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ اب سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے جس دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی شادی سے چند گھنٹے قبل جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کا پیچھا کر رہا ہوتا ہے۔ اس کے چند منٹ بعد ہی اس لڑکی کو قریب واقع پارک میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

7 سال پہلے اپنی سگریٹ نوشی کی عادت کی وجہ سے دنیا میں دھوم مچانے والا یہ بچہ تو آپ کو یاد ہوگا، آج یہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

رپورٹ کے مطابق ڈیری 24سالہ متاثرہ لڑکی کا پیچھا کرتے ہوئے مشرقی لندن کے علاقے ہیکنے میں واقع وکٹوریہ پارک تک پہنچا جہاں اس پر حملہ کر دیا اور جھاڑیوں میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انکشاف ہوا کہ وہ عادی مجرم ہے اور اب تک متعدد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔ لڑکی نے عدالت میں بتایا کہ ”یہ شخص مجھے گھسیٹ کر جھاڑیوں میں لے گیا اور دو گھنٹے تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ مجھے لگ رہا تھا کہ یہ مجھے قتل کر دے گا لیکن یہ مجھے جھاڑیوں میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔“ جج مارٹن زیڈمین نے الزامات ثابت ہونے پر ڈیری کو عمر قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -