نوٹیفکیشن کے 2حصے اورپیرا 18کی سفارشات پرمبنی ،منظوری وزیراعظم نے دی:اسحاق ڈار

نوٹیفکیشن کے 2حصے اورپیرا 18کی سفارشات پرمبنی ،منظوری وزیراعظم نے دی:اسحاق ...
نوٹیفکیشن کے 2حصے اورپیرا 18کی سفارشات پرمبنی ،منظوری وزیراعظم نے دی:اسحاق ڈار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس نوٹیفکیشن کے 2حصے ہیں اوردراصل پیرا 18 کی سفارشات پرمبنی ہے جس کی منظوری وزیراعظم نواز شریف نے دی تھی۔

اللہ کی مدد اور عوام کی سپورٹ ہو تو باقی کچھ معانی نہیں رکھتا:مریم نواز

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ نوٹیفکیشن مزید ایکشن لینے کے لیے ہے اور اس نوٹیفکیشن کے 2 حصے ہیں۔ ایک حصہ رپورٹ کے پیرا 18 کی سفارشات پرمبنی ہے جبکہ پیرا 18 کے تحت ایکشن کے لیے وزیراعظم نے احکامات دیے ہیں،جبکہ یہ ایک دستاویزنہیں ،دونوں پڑھنے ہونگے،تو بات سمجھ آئی گی ،چودھری نثارنے پریس کانفرنس کردی ہے اس میں ساری چیزیں شیئرکردی ہونگی۔

مزید :

قومی -