سعودی عرب نے گدھوں اور اونٹوں پر لاد کر ایسی چیز یمن میں پہنچانا شروع کر دی کہ پوری دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا

سعودی عرب نے گدھوں اور اونٹوں پر لاد کر ایسی چیز یمن میں پہنچانا شروع کر دی کہ ...
سعودی عرب نے گدھوں اور اونٹوں پر لاد کر ایسی چیز یمن میں پہنچانا شروع کر دی کہ پوری دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا

  

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی حکام نے کہاہے کہ سعودی عرب نے زندگی بچانے والا سازو سامان حوثی باغیوں کے علاقے سمیت پورے یمن میں تقسیم کر رہاہے ،کبھی یہ سامان گدھوں تو کبھی اونٹوں پر لاد پر پہنچایا جاتاہے۔

کنگ سلمان سینٹر فار ہیومنٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف کے سپروائزر جنرل عبداللہ الربیحا نے کہاہے کہ ہمارے پروگرام یمن کے تمام علاقوں میں پہنچ رہے ہیں ،میں تمام علاقوں کو اہمیت دینا چاہتاہوں ،یہ مطلب نہیں رکھتا کہ اسے کون کنٹرول کرتاہے ۔ہم نے جو کچھ جنوب میں کیاہے وہی ہم نے شمال میں بھی کیا ،ہمارے پروگرامز حوثی باغیوں کے علاقوں میں بھی چل رہے ہیں ۔کے ایس ریلیف تمام افراد کو کھانا ،صحت ،تعلیم اور پانی فراہم کرتی ہے ،اور لوگوں تک یہ چیزیں پہنچانے کیلئے ہم سعودی اتحادی افواج کے جہازوں کا استعمال کرتے ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ ہسپتالوں کے آئی سی یو میں آکسیجن پہنچانے کیلئے ہم کبھی گدھوں اور کبھی اونٹوں پر سلینڈر لاد کر پہاڑیوں کے ذریعے بھیجتے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -