عمران خان کا موقف درست ،نواز شریف کے وزیراعظم رہنے کا جواز ختم ہو گیا :ڈاکٹر نوشین حامد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ عمران خان کا موقف بالکل درست ہے ،نواز شریف کے وزیراعظم رہنے کا جواز ختم ہو گیا ہے ، عوام ہر جگہ ان کا سوشل بائیکاٹ کریں، مسلمان سچائی ،دیانتداری اور اپنے کردار کی وجہ پوری دنیا پر چھاگئے لیکن جہاں لیڈر صادق وامین نہیں ہو گا تو لوگ کس پر اعتماد کریں گے ۔قومیں پل اور میٹرو بنانے سے نہیں بلکہ کردار اور دیانت داری سے بنتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے کرپٹ سربراہ نے کرپشن کرنے کیلئے پورا نظام کرپٹ کر دیا ، 10ارب کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے اور اس سے ڈالرز کی کمی ہوتی ہے جبکہ ہمیں آئی ایم ایف سے قرضے لینا پڑتے ہیں اور اسکی قیمت مہنگائی کی صورت میں عوام ادا کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ملک میں غربت بڑھتی جا رہی ہے مگر حکمرانوں کے اخراجات میں کوئی کمی نہیں ہو رہی ہے۔