داعش نے پشاور میں افغان طالبان کے کمانڈر کو قتل کر دیا :غیر ملکی خبر ساں ادارے رائٹرز کا دعویٰ

داعش نے پشاور میں افغان طالبان کے کمانڈر کو قتل کر دیا :غیر ملکی خبر ساں ادارے ...
داعش نے پشاور میں افغان طالبان کے کمانڈر کو قتل کر دیا :غیر ملکی خبر ساں ادارے رائٹرز کا دعویٰ

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)داعش نے پشاور کے نواح میں طالبان اور آئی ایس ائی ایس کے مابین لڑائی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس لڑائی میں افغان طالبان کا اہم رکن مولوی داﺅد مار ا گیا ہے۔

مسافر طیارے کی لینڈنگ سے چند لمحے قبل ہوا میں اچانک ایسی چیز نمودار ہوگئی کہ پائلٹ کے واقعی ہوش اُڑگئے، ایسا خطرناک واقعہ جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں

نیوز ایجنسی رائٹر نے افغان طالبا ن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان اور داعش کے درمیان پشاور کے نواح میں لڑائی ہوئی ہے جس کے دوران مولوی داﺅد مارا گیا ہے۔ اس لڑائی میں دیگر دو افراد بھی مارے گئے جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

میاں صاحب! خواتین پرتنقید کرتے ہیں،گھرجائیں پتا چلے گا کلثوم نواز آپ کے ساتھ کیا کرتی ہیں: خورشید شاہ

نیوز ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مولوی داﺅد  کی جمعرات کے روز ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے اور داعش نے طالبان رہنماءکو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -