’ہم نے ایسا کموڈ بنالیا ہے کہ اب کبھی آپ کی اپنی بیگم سے لڑائی نہ ہوگی‘ کمپنی نے اعلان کردیا، ایسی خاصیت کہ سب کو حیران پریشان کردیا

’ہم نے ایسا کموڈ بنالیا ہے کہ اب کبھی آپ کی اپنی بیگم سے لڑائی نہ ہوگی‘ کمپنی ...
’ہم نے ایسا کموڈ بنالیا ہے کہ اب کبھی آپ کی اپنی بیگم سے لڑائی نہ ہوگی‘ کمپنی نے اعلان کردیا، ایسی خاصیت کہ سب کو حیران پریشان کردیا

  

لندن (نیوز ڈیسک) کموڈ کے استعمال پر جھگڑا اب ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے، اور سننے میں آیا ہے کہ یہ جھگڑے سب سے زیادہ شادی شدہ جوڑوں کے مابین ہو رہے ہیں۔ اگر میاں کموڈ استعمال کرتا ہے تو اس کا ڈھکن اوپر ہی چھوڑ جاتا ہے جس پر بیکم برہم ہو جاتی ہیں، اور اسی طرح بعض اوقات شوہر بھی شکایت کرتے ہیں کہ بیوی ان کموڈ سے متعلقہ ان کی ضرورت اور جذبات کا خیال نہیں رکھتی۔ ایک برطانوی کمپنی نے اس مسئلے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے ہینڈز فری کموڈ متعارف کروا دیا ہے۔ جی ہاں، ہینڈز فری کے الفاظ سن کر موبائل فون کے ساتھ استعمال ہونے والے آلے کی طرف دھیان جاتا ہے جو کہ ہاتھوں کا استعمال کئے بغیر موبائل فون کے زریعے بات چیت کی سہولت فراہم کرتا ہے، اور اسی طرح اب آپ ہینڈز فری ٹوائلٹ کو بھی ہاتھ لگائے بغیر آپریٹ کر سکتے ہیں۔

اب بچے خواتین کے پیٹ سے پیدا نہیں ہوں گے بلکہ۔۔۔ سائنسدانوں نے تاریخ کی سب سے تہلکہ خیز چیز دریافت کرلی، بچے پیدا کرنے کا ایسا طریقہ کہ جان کر انسانی عقل دنگ رہ جائے

دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق برطانوی کمپنی نے ’سیٹ سوئنگ‘ نامی نئی قسم کا ٹوائلٹ متعارف کروایا ہے، جو کہ مکمل طور پر ہینڈز فری ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا ڈھکن اٹھانے یا نیچے کرنے کیلئے آپ کو ہاتھ کے استعمال کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہلکی سی ٹھوکر سے اسے اشارہ کرنے کی ضرورت ہے، اور یہ آٹو میٹک طریقے سے ڈھکن کو اوپر یا نیچے کردے گا۔ اس میں پانی چلانے یا روکنے کا نظام بھی آٹومیٹک ہے، یعنی آپ ایک مکمل ہینڈز فری سہولت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ سیٹ سوئنگ کی تعارفی قیمت 65 ڈالر (تقریباً 6500 پاکستانی روپے) ہے۔ کمپنی پر امید ہے کہ یہ پراڈکٹ دنیا بھر میں، خصوصاً شادی شدہ جوڑوں میں بہت مقبول ہو گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -