آئی سی سی سے بائیو مکینک لیب کی اجازت جولائی تک ملے گی،سلمان بٹ اور محمد آصف کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ، ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان آئے گی : شہریار خان

آئی سی سی سے بائیو مکینک لیب کی اجازت جولائی تک ملے گی،سلمان بٹ اور محمد آصف ...
آئی سی سی سے بائیو مکینک لیب کی اجازت جولائی تک ملے گی،سلمان بٹ اور محمد آصف کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ، ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان آئے گی : شہریار خان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں بائیو مکینک لیب چل رہی ہیں جن میں کافی پیش رفت ہوئی جبکہ جولائی تک آئی سی سی سے اجازت بھی مل جائے گی ۔ قومی کرکٹرسلمان بٹ اور محمد آصف کے لئے اب رکاوٹ نہیں ، ان کی واپسی ہو سکتی ہے،سلیکشن کمیٹی دونوں کو چانس دینا چاہتی ہے جبکہ سلیکٹرز ان کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں۔سلمان بٹ سلیکشن کے خاصے قریب آگئے ہیں،سلیکشن میں صرف  ان کی بڑھتی عمر رکاوٹ بن رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی لاہور میں ورلڈ الیون بھیج رہی ہے،امید ہے ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان آئے گی،ہم ورلڈ الیون کو کراچی بلانا چاہتے تھے  جس پر آئی سی سی نے کہا کہ لاہور میں سیکیورٹی کا جائزہ لے چکے ہیں، ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کے بعد اوردروازے کھلنا شروع ہوں گے۔

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے آسٹریلین جونیئر ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں بھارت کی اجارہ داری ختم کردی گئی ،کوئی بگ تھری اور ٹونہیں ہونا چاہیے،بگ تھری کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا۔ بھارت کو پاکستان میں 6 سیریز کھیلنا تھیں،بھارتی بورڈ حکومتی اجازت کا بہانا بنا کر ہم سے نہیں کھیلتا جس سے ہمارامالی نقصان ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نقصان کاازالہ کرے نہیں تو لیگل ایکشن کریں گے،آئی سی سی کو بھی لیگل ایکشن سے متعلق آگاہ کر چکے ہیں۔

اپنے استعفی سے متعلق شہریار خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو بھجوایا تھا جسکا ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا،بطور چیئر مین اگست تک اپنی ذمہ داریاں نبھاوں گالیکن دوبارہ سے چیئرمین شپ کے لئے امیدوارنہیں ہوں۔کوشش کریں گے کہ پی ایس ایل کے پہلے سے زیادہ میچز پاکستان میں ہوں ۔ بگ تھری سے متعلق میں اور نجم سیٹھی اکٹھے ہیں،ہمارے میان کوئی اختلاف نہیں ہے۔مصباح الحق اور یونس خان واپس آئیں گے تو اچھا فیئرویل دیں گے۔

جاوید آفریدی نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے لیے ایسے علاقوں کو فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے

چیئر مین پی سی بی کا مزید  کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی میزبانی کرنے کی باری اب ہماری ہے،بنگلہ دیش نہ آیا تو ہم بھی نہیں جائیں گے۔اصل کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ ہے، اس کو بھی مقبول ہونا چاہیے،ہماری عوام ٹی20 جبکہ بنگلا دیش کی عوام ٹیسٹ کرکٹ پسند کرتی ہے۔پی ایس ایل فائنل کی آئی سی سی میٹنگ میں بہت تعریف ہوئی،میچ کی سیکیورٹی کو بھی سراہا گیاجبکہ بنگلادیش سے بھی ہوم سیریزسے متعلق بات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا فنانشل ماڈل مائنس بگ تھری ہے،بھارت نے اس ماڈل کی مخالفت کی اور باقی تمام ممالک نے آئی سی سی کے حق میں ووٹ دیاجبکہ سری لنکانے گورننس ماڈل کی زیادہ مخالفت کی۔ بھارت کو ہم سے زیادہ پیسے مل رہے ہیں لیکن وہ پھر بھی اس ماڈل کی مخالفت کررہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی کانیا آئین دس ووٹ سے منظور ہو گیا ہے،اگر ووٹوں کا تناسب تبدیل نہ ہوا تو یہ آئین باقاعدہ قانون بن جائے گا اور آئندہ میٹنگ جون میں ہوگی۔

مزید :

کھیل -