ایا ز صادق کی افغان ہم منصب اور پارلیمنٹ نمائندگان سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ایا ز صادق کی افغان ہم منصب اور پارلیمنٹ نمائندگان سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات ...
ایا ز صادق کی افغان ہم منصب اور پارلیمنٹ نمائندگان سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے افغان ہم منصب اور پارلیمنٹ کے نمائندگان سے ملاقات کی اور دوطرفہ ملاقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم کیخلاف تمام الزامات ثابت ،نوازشریف کو ہتھکڑیاں لگنا باقی ہیں:فواد چوہدری

تفصیلات کے مطابق دورہ کابل کے دوران ایاز صادق اورافغان ہم منصب کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور ملاقات میں پاک افغان تعلقات کوبہترکرنے کیلئے باہمی امورکوزیرغورلایاگیا۔ایاز صادق کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان مذہب،اخوت،ثقافت کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اورمضبوط تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں جبکہ دہشتگردی خطے کی ترقی وخوشحالی کےلیے سب سے بڑاخطرہ ہے۔واضح رہے کہ ایازصادق نے افغان پارلیمنٹ میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبندکئے جبکہ دورے کے دوران ایاز صادق کیساتھ پاکستانی پارلیمانی وفد بھی موجود تھا۔

مزید :

قومی -