کراچی میں ریسٹورنٹ کا ایسا شرمناک ترین نام دکھ دیا گیا کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا، کیا نام ہے؟ جان کر آپ بھی ہکے بکے رہ جائیں گے

کراچی میں ریسٹورنٹ کا ایسا شرمناک ترین نام دکھ دیا گیا کہ سوشل میڈیا پر طوفان ...
کراچی میں ریسٹورنٹ کا ایسا شرمناک ترین نام دکھ دیا گیا کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا، کیا نام ہے؟ جان کر آپ بھی ہکے بکے رہ جائیں گے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چند روز قبل کسی نے کراچی کے ایک ریسٹورنٹ کے نام کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔بس پھر کیا تھا، اس نام کی وجہ سے ایک ایسا طوفان کھڑا ہوا کہ تھمنے میں نہیں آرہا۔

ویب سائٹ مینگو باز کی رپورٹ کے مطابق اس ریسٹورنٹ کا مکمل نام ’لانگ پٹیٹو چپس‘ ہے لیکن دروازے پر اس کا مخفف LPC لکھا ہے۔ عائشہ منزل کراچی میں واقع اس ریسٹورنٹ کے نام نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔ اس نام پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک انٹرنیٹ صارف کا کہنا تھا ” جس شخص نے بھی یہ نام سوچا ہے اس کا ذہن یقینا بہت غلیظ ہے۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ اسے پتہ ہی نہ ہو کہ اس کا کیا مطلب ہے۔“

کراچی کے فیکٹری مالک کی خاتون ملزمہ کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت، ویڈیو منظرعام پر آ گئی، سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا

کچھ لوگوں نے بات کو ہنسی میں اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نام ظاہر کرتا ہے کہ ریسٹورنٹ کا مالک بالکل فارغ ہے۔ لیکن ایک صاحب نے دوسرے پہلو کی جانب توجہ دلائی اور غیر اخلاقی معانی نکالنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ”اس نام میں مسئلہ نہیں ہے۔ مسئلہ ہمارے ذہنوں میں مسئلہ ہے۔ ہم ہر چیز کا غلط مطلب نکال لیتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -