سوشل میڈیا پر گناہ کی دعوتِ عام دینے والی نوجوان لڑکی کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا

سوشل میڈیا پر گناہ کی دعوتِ عام دینے والی نوجوان لڑکی کو دبئی میں گرفتار ...
سوشل میڈیا پر گناہ کی دعوتِ عام دینے والی نوجوان لڑکی کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں بظاہر سیلز گرل کے طور پر ملازمت کرنے والی ایک مراکشی لڑکی سوشل میڈیا کے زریعے جسم فروشی کی سر عام پیشکش کرتی پکڑی گئی ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ لڑکی پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا کو جسم فروشی کے لئے استعمال کرنے کے علاوہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور شراب نوشی و دعوت گناہ عام کرنے کی مرتکب پائی گئی ہے۔ اس کا ویزہ بھی ایکسپائر ہوچکا ہے اور وہ غیر قانونی طور پر متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے۔

وہ نوجوان سعودی لڑکی جو گزشتہ ہفتے جبری شادی سے بچنے کیلئے ملک سے بھاگ نکلی لیکن سعودی حکام فلپائن سے پکڑکر واپس لے آئے، اب یہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

پبلک پراسیکیوشن اور پولیس کی تفتیش کے دوران ملزمہ نے اپنے جرائم ا اعتراف کرلیا۔ عدالت کی جانب سے اسے قید کی سزا سنائی گئی ہے، تاہم اس کے پاس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق موجو دہے۔

مزید :

عرب دنیا -