ترکی نے معروف معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا پر پابندی عائد کر دی

ترکی نے معروف معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا پر پابندی عائد کر دی
ترکی نے معروف معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا پر پابندی عائد کر دی

  

استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکی کے معروف  انٹرنیٹ مانیٹرنگ گروپ ’’ترکی بلاکس‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک حکومت نے  ملک میں مشہور  معلوماتی ویب سائٹ ’’وکی پیڈیا‘‘ پر پابندی عائد کر دی ہے، تاہم پابندی کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی اور نہ ہی اس حوالے سے ترک حکام نے بھی پابندی کی تصدیق کر دی ہے لیکن اس بندش کی کوئی تفصیلات جاری  نہیں کی ہیں۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مطابق  ترکی میں انٹرنیٹ صارفین کو وکی پیڈیا کے کسی بھی صفحہ تک رسائی نہیں مل رہی تھی جبکہ  مانیٹرنگ گروپ نے دعویٰ کیا کہ ترک حکام کی جانب سے انتظامی حکم آنے کے بعد وکی پیڈیا کو بلاک کیا گیا، اس بندش سے ملک میں وکی پیڈیا کا مختلف زبانوں میں شائع ہونے والا کوئی بھی ایڈیشن انٹرنیٹ پر موجود نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معلوماتی ویب سائٹ کو عبوری انتظامی حکم کے تحت بند کیا گیا ہے تاہم اس کی مستقل بندش کے لیے اگلے چند روز میں عدالتی توثیق کی ضرورت ہو گی۔ دوسری جانب ترکی کی معلومات اور مواصلات ٹیکنالوجی اتھارٹی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے وکی پیڈیا پر پابندی عائد کی ہے تاہم اس کی تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم اتنا ضرور بتایا گیا کہ تکنیکی تجزیے اور قانونی غور و فکر کے بعد وکی پیڈیا کے خلاف یہ انتظامی اقدام اٹھایا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -