تھانہ بنی گالہ کی حدود میں فائرنگ 2افراد جاں بحق ، ایک زخمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ بنی گا لہ کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
”شیپس جم “کے مالک نے عمران خان کو10ارب روپے کی آفر کرائی:نبیل گبول کا دعویٰ
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ بنی گا لہ کی حدود میں جائیداد کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، فائرنگ کی زد میں آکر 3افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہاگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد اور زخمی کی جیب سے بر آمد ہونے والے شناختی دستاویزات کے مطابق مقتولین کی شناخت رضوان،ندیم جبکہ زخمی کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے،تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے۔